• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی: شفیق جان

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات وزیراعظم کی خواہش پر ہوئی۔ 

چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور سہیل آفریدی کی ملاقات میں کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی۔

شفیع جان نے کہا کہ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کو دہشتگردی سے متعلق زمینی حقائق سے آگاہ کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی نے وفاق کے ذمے بقایاجات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کور کمانڈر اور وزیر داخلہ کی موجودگی میں بھی سہیل آفریدی نے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھایا۔ 

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق ہمیں تشویش ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ نئے احتجاج کےلیے کنٹینر تیار کیا گیا ہے۔ کنٹینر کا رخ کسی بھی وقت کسی بھی شہر کی جانب مڑ سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید