• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا جھنگ ، قصور کے ایل این جی پلانٹ سے حاصل بجلی کا پیداواری ٹیرف جاری

Nepra Releases Electricity Production Tariff Getting From Lng Plant Of Kasur And Jhang
نیپرا نے جھنگ اور قصور میں لگائے جانے والے ایل این جی پاور پلانٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کا پیداواری ٹیرف جاری کردیا منصوبوں سے فی یونٹ بجلی نیشنل گرڈ کو 6روپے 42پیسے میں ملے گی۔

نیپرا کی طرف سے نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کی درخواستوں پر دو ایل این جی پاور منصوبوں سے حاصل ہونے والی بجلی کے پیداواری ٹیرف کا فیصلہ جاری کر دیا ہے ۔

جھنگ حویلی بہادر شاہ میں 1230میگاواٹ کا جبکہ قصور بلوکی میں 1223میگااوٹ کا ایل این جی پاور پلانٹ زیر تعمیر ہے، نیپرا کی طرف سے جاری فیصلے کے مطابق حویلی بہادر شاہ کے پاور پلانٹ کی لاگت کا تخمینہ 91کروڑ جبکہ بلوکی پاورپلانٹ پر لاگت کا تخمینہ86کروڑ50کروڑ ڈالر ہے۔

دونوں منصوبوں کو آئندہ سال کے وسط تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر ہے۔
تازہ ترین