• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی سربراہ طارق رحمان نے بوگرا کی نشست جیت لی

طارق رحمان: فوٹو ایکس بی این پی
طارق رحمان: فوٹو ایکس بی این پی 

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان نے بوگرا کی نشست جیت لی۔ 

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی این پی سربراہ طارق رحمان بوگرا کی نشست سے کامیاب ہوئے ہیں، طارق رحمان نے 216284 ووٹ حاصل کرکےکامیابی حاصل کی۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جماعت اسلامی کے عابد الرحمان 97626 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس سے قبل آج صبح طارق رحمان نے دارالحکومت کے گلشن ماڈل ہائی اسکول اینڈ کالج پولنگ سینٹر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ 

وہ صبح تقریباً 9:30 بجے پولنگ اسٹیشن پہنچے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان اور بیٹی زائمہ رحمان بھی موجود تھیں۔

انتخابی حکام کے مطابق نتائج کی حتمی توثیق سرکاری گزٹ کے اجرا کے بعد کی جائے گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید