• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستقبل……

میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا ایم بی اے کرلے،

میں نے ارادہ ظاہر کیا۔

کیوں بیٹے کا مستقبل خراب کرنا چاہتے ہو؟

اے آئی بزنس ایڈمنسٹریشن کی ملازمتیں کھانے والی ہے،ڈوڈو نے خبردار کیا۔

اچھا؟ تو پھر سافٹ وئیر انجینئرنگ کے بارے میں سوچتے ہیں،

میں پریشان ہوگیا۔اس میں بھی مسئلہ ہے۔

اے آئی انسانوں سے بہتر کوڈنگ کرتی ہے،

ڈوڈو نے بتایا۔

میں خاموش ہوگیا۔ کچھ دیر بعد پوچھا،

ڈوڈو، تم اپنے بچے کو کیا بنارہے ہو؟

ڈوڈو نے فخر سے کہا،

میرے بیٹے کے مستقبل کو اے آئی سے خطرہ نہیں۔

اسے پلمبر بنارہا ہوں، پلمبر۔

تازہ ترین