پاکستان کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ کا اکٹھے پاک بھارت میچ دیکھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے عہدیداران اور بھارتی بورڈ آفیشلز بھی پاک بھارت میچ میں موجود ہوں گے۔
ذرائع نے کہا کہ پی سی بی اور بھارتی بورڈ آفیشلز بھی کولمبو میں ایک ہی جگہ موجود ہوں گے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق دیگر بورڈز کے مہمان بھی میچ کے دوران موجود ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کولمبو میں میچ شیڈول ہے۔
اس میچ کے حوالے سے سری لنکا کے محکمۂ موسمیات نے کولمبو میں بارش کی پیشگوئی بھی کر رکھی ہے۔
دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔