• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کیلئے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان  کے لیے دو ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل پینل تشکیل دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے تشکیل دیے گئے میڈیکل پینل میں ڈاکٹر امجد اور ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہیں۔

میڈیکل پینل کچھ دیر میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کرے گا، میڈیکل پینل کے معائنہ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

اس سے قبل عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے جاری علاج کے تسلسل میں مزید معائنہ کیا جائے گا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ماہرینِ امراضِ چشم ایک خصوصی طبی ادارے میں علاج کریں گے، بانی پی ٹی آئی کے علاج، معائنہ کی تفصیلی رپورٹ بھی سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے معاملے پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید