• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا آفریدی اور فراز فاروقی کی گلے ملنے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

ابھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ حنا آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں۔

اداکارہ نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب ڈرامہ انڈسٹری میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہیں، ان کا ڈرامہ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا، جس کی آخری قسط کا پریمیئر کراچی کے سینما میں رکھا گیا۔

پریمیئر تقریب میں حنا آفریدی منٹ اور لیونڈر رنگ کی ساڑھی پہن کر شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز شخصیات سے ملاقات کی، جن میں ان کے ڈرامے کے ساتھی اداکار فراز فاروقی بھی شامل تھے۔

تقریب کے دوران حنا آفریدی نے فراز فاروقی سے ملاقات پر انہیں گلے لگایا اور کہا کہ وہ 5 وقت نماز پڑھتے ہیں اور ان کی دعاؤں نے میرے کیریئر میں مدد کی، دونوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید سامنے آ رہی ہے، بعض صارفین نے اداکارہ کے شادی شدہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراض اٹھایا، جبکہ کچھ افراد نے فراز فاروقی کے مذہبی رجحان کا ذکر کرتے ہوئے ان کے رویے پر سوالات کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اللّٰہ ان کے شوہر کو صبر دے، جبکہ دوسرے نے تبصرہ کیا اگر وہ نمازی ہیں تو انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ نامحرم سے گلے ملنا مناسب نہیں، ایک اور صارف نے کہا وہ ایک شادی شدہ خاتون ہیں۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فنکاروں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کسی مختصر ویڈیو کی بنیاد پر ذاتی کردار پر تنقید کرنا درست نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید