لاہور (خالد محمود خالد) پاکستان کا ایک خصوصی طیارہ لاہور سے روانہ ہو کر بھارتی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے کولمبو پہنچ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق اس خصوصی طیارے میں پاکستان کی اعلیٰ شخصیت کولمبو پہنچی ہے۔ بین الاقوامی فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارم Flightradar24 کی رپورٹ کے مطابق طیارہ Gulfstream G450 جس کا کال سائن PAAAF296 ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر 1:27 بجے روانہ ہوا اور تقریباً پانچ گھنٹے بیس منٹ کی پرواز کے بعد شام 7:16 بجے کولمبو کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔ یہ طیارہ پاکستان کے جنوبی علاقوں سے گزر کر کراچی کے قریب بحیرہ عرب کی سمندری حدود میں داخل ہوا جہاں سے بھارتی سمندری حدود اور ممبئی کنٹرولڈ ایئر اسپیس کے اوپر سے ہوتا ہوا بھارت کے مغربی ساحل گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک کے قریب سے گزرتا ہوا خلیج بنگال کی طرف پہنچا جہاں سے یہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں لینڈ کر گیا۔