• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: 1 شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع

— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ میں ایک پریشان حال شخص ہائی وولٹیج بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا، جس کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ برگ ہاؤس، ویسٹ یارکشائر میں پیش آیا، جہاں مذکورہ شخص، جو مبینہ طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا، شہر کے مرکز میں واقع سینسبری کے قریب بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز صبح 9 بج کر 15 منٹ پر برِگ ہاؤس مرینا کے قریب واقع بجلی کے کھمبے مذکورہ شخص چڑھ گیا، جس کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کی اطلاع پر ایمرجنسی سروسز طلب کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ شخص چند گھنٹوں کے بعد خود نیچے اتر آیا، جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے کے باعث قریبی علاقوں کے تقریباً 20 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی، تاہم بجلی بحالی کا عمل جاری ہے۔

اس سے قبل 2017ء میں لنکاشائر میں بھی ایک شخص کو بجلی کی 275 کے وی لائن سے تقریباً 60 فٹ بلندی پر لٹکتے ہوئے بچایا گیا تھا۔

اس وقت بھی ایک بڑے ریسکیو آپریشن کے ذریعے اسے محفوظ نیچے اتارا گیا تھا، تاہم یہ معمہ ابھی برقرار ہے کہ وہ وہاں کیسے پھنسا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید