• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI ناکام ہوچکی، محسن نقوی نے عمران کی رہائی کیلئے کوشش اور فیلڈ مارشل سے بات بھی کی، گنڈاپور

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی واحد شخصیت فیلڈ مارشل کے سامنے بات کر لیتے ہیں، انہوں نے عمران خان کی رہائی کیلئے کوشش کی اور فیلڈ مارشل سے بات بھی کی، تحریک انصاف مجموعی طور پر ناکام اور داخلی کمزوریوں اور فیصلہ سازی کے فقدان کا شکار ہو چکی ، پارٹی میں بدیانت لوگ موجود ہیں، ذاتی مفادات کیلئے بانی پی ٹی آئی کی شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک انٹرویو میں عمران خان کی صحت، پارٹی کی داخلی صورتحال اور سیاسی حکمت عملی سے متعلق اہم انکشافات اور اعترافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف داخلی کمزوریوں اور فیصلہ سازی کے فقدان کا شکار ہو چکی ہے جبکہ صحت سے متعلق رپورٹس پر مکمل یقین کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا وہ دعاگو ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت ویسی ہی ہو جیسی رپورٹس میں بیان کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات پر مکمل یقین نہیں رکھتے کیونکہ ماضی میں انہیں دھوکا دیا گیا، اور ان کے بقول ایک مرتبہ دھوکا ملنے کے بعد دوبارہ یقین کرنا مناسب نہیں ہوتا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جا رہی اور پارٹی یا اہلِ خانہ کو ان سے ملنے کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔

اہم خبریں سے مزید