بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا آج اپنی 41یں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار نے اپنی صحت اور فٹنس کو سادہ مگر باقاعدہ طرزِ زندگی کے ذریعے برقرار رکھا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا وہ فنکار ہیں جو فٹنس ٹرینڈز کے پیچھے بھاگنے کے بجائے صحت مند ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔
اداکار سدھارتھ نے اپنی روز مرہ کی روٹین شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی غذا صاف، متوازن اور حد سے زیادہ سخت نہیں ہوتی۔
ناشتہ:
سدھارتھ دن کا آغاز عموماً اُبلے ہوئے انڈوں اور شکر قندی سے کرتے ہیں تاکہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس سے توانائی ملے۔
دوپہر کا کھانا:
دوپہر میں وہ چکن بریسٹ کے ساتھ ہری سبزیاں، خاص طور پر پالک کھاتے ہیں۔ مصروف دنوں میں اُبلے آلو بھی شامل کرتے ہیں۔
رات کا کھانا:
اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دن کا آخری کھانا ڈنر ہلکا رکھتے ہیں، رات کے کھانے میں زیادہ تر گرِل مچھلی کھانا پسند کرتے ہیں۔
صرف تین وقت کا کھانا:
سدھارتھ ملہوترا نے انکشاف کیا کہ وہ دن میں صرف تین وقت کھانا کھاتے ہیں اور اس کے درمیان اسنیکس سے گریز کرتے ہیں تاکہ جسم کو ہضم کے لیے وقت مل سکے۔
پھل اور خشک میوہ جات:
وہ روزانہ تازہ پھل نہیں کھاتے لیکن خشک میوہ جات روٹین میں لازمی شامل کرتے ہیں۔
اداکار نے بتایا کہ وہ سمندری غذا کے شوقین ہیں۔ مچھلی، جھینگے، لابسٹر اور اوئسٹرز ان کی پسندیدہ غذاؤں میں شامل ہیں۔
بلیٹ کافی اور گھی:
ورزش سے پہلے کبھی کبھار بلیک کافی میں ایک چمچ گھی ڈال کر پیتے ہیں مگر کیفین کے عادی نہیں۔
روٹی اور دیسی کھانا:
اداکار نے بتایا کہ وہ سفید آٹے کی روٹی کے بجائے ملٹی گرین آٹے کی روٹی کے ساتھ سبزی اور سبزی کے اوپر تھوڑا دیسی بھی کھانا بےحد پسند کرتے ہیں۔
چیٹ ڈے اور میٹھا:
سدھارتھ چیٹ ڈے کو ضروری سمجھتے ہیں۔ ان کے چیٹ ڈے میں حلوہ، پوری اور کالے چنے جیسے گھریلو کھانوں کو ترجیح دی جاتے ہے۔ جلیبی اور ڈارک چاکلیٹ ان کی کمزوری ہیں لیکن اکثر گُڑ یا خشک آلو بخارا استعمال کرتے ہیں۔
مشروبات اور فاسٹ فوڈ:
41 سالہ سدھارتھ ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کبھی کبھار پیزا اور برگر بھی کھاتے ہیں، سدھارتھ ملہوترا کا ماننا ہے کہ فٹ رہنے کا اصل راز اعتدال، سمجھداری اور بہتر انتخاب میں ہے نہ کہ خود پر غیر ضروری پابندیاں لگانے میں۔