کراچی......کراچی کی مقامی عدالت نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان میں اے کے ڈی کمپنی کے سی ای او اور دو ڈائریکٹرز شامل ہیں۔
اے کے ڈی کمپنی کے تین ملزمان سی ای او فرید عالم اور دو ڈائریکٹرز طارق اور محمد اقبال کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے جون 2008 ءمیں 9 ارب روپے کا آئی پی او ایشو کرایاجس سے ای او بی آئی کو ایک کروڑ 70 لاکھ جبکہ عوام کو 3 کروڑ 40 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔
دورانِ سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرعدالت نے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے 14دن میں چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔