• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اور جی سی سی کا اعلامیہ اشتعال انگیز قرار

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران نے امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے مشترکہ اعلامیے کو اشتعال انگیز قرار دے دیا اور خلیجی ممالک سے علاقائی پالیسی پر ازسرِ نو غور کا مطالبہ کردیا۔

ایرانی وزرت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ امریکی فوج کی مشرقِ وسطیٰ میں موجودگی علاقائی ممالک کے لیے بوجھ ہے، امریکا کا خلیجی ممالک کی سیکیورٹی کے عزم کا دعویٰ بے معنی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک اپنی سرزمین مستقبل میں ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔

ایرانی وزرت خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدوروفت عمان کے ساتھ جنگ بندی یادداشت کے مطابق ہوگی۔

امریکا اور خلیج تعاون کونسل کے وزارتی اجلاس میں ہرمز میں بلارکاوٹ نقل و حرکت ناگزیر قرار دی گئی تھی۔ امریکا نے خلیجی ممالک کے تحفظ کا عزم بھی کیا تھا۔ ایرانی میزائل پروگرام سے نمٹنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید