• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی پرو لیگ، بھارت نے گرین شرٹس کو سات، ایک سے شکست دیدی

ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی شکستوں کا سلسلہ نہ رک سکا، روایتی حریف بھارت نے گرین شرٹس کو سات، ایک سے شکست دے دی، ایونٹ میں یہ پاکستان کی مسلسل پندرہویں شکست ہے۔

لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار آغاز کیا اور بارہویں منٹ میں ابو محمود کے گول کی بدولت پہلے کوارٹر کا اختتام ایک، صفر کی برتری کے ساتھ کیا۔ 

دوسرے کوارٹر میں بھارت نے کم بیک کرتے ہوئے دو گول کر کے برتری حاصل کر لی، تیسرے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مزید چار گول داغ دیے، جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹر میں ایک اور گول کر کے مقابلہ سات، ایک سے اپنے نام کر لیا۔

بھارت کی جانب سے ابھیشیک نے دو جبکہ سکھجیت سنگھ، ہرمن پریت سنگھ، ہاردک سنگھ، جگر اج سنگھ اور دلپریت سنگھ نے ایک، ایک گول اسکور کیا، جبکہ پاکستان کا واحد گول ابو محمود نے کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میں اب تک ایک بھی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی۔ 

قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا آخری میچ ستائیس جون کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید