• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقرّرہ راستے سے نہ گزرنے والے بحری جہاز کی ضمانت نہیں، کاظم غریب آبادی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہُرمُز کے متوازی کسی راستے سے گزرنے والے بحری جہاز کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قابل اعتماد فریم ورک ایران کی معاونت کے ساتھ اور اسلام آباد مفاہمتی یاد داشت کے پیرا گراف پانچ کی روح کے مطابق ہونا چاہیے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو نتیجہ متوازی روٹ کی معطلی کی صورت میں نکلے گا۔ 

کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ایم او یو ایران کو سلطنت عمان کے ساتھ مذاکرات کرکے ابنائے ہُرمُز سے گزرنے والے جہازوں کو میری ٹائم سروس کی فراہمی کا اختیار دیتا ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید