ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے جزیرہ سرک پر حملہ کیا، ایران نے حملہ پسپا کر دیا۔
اپنے بیان میں پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کا جواب فوری اور فیصلہ کن ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے تھے، سینٹرل کمانڈ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے ایک تجارتی جہاز پر حملے کے جواب میں کارروائی کی گئی۔
سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون اسٹوریج کے مقامات اور ساحلی ریڈار سائٹس کو نشانہ بنایا۔