فیفا ورلڈ کپ میں گروپ آئی کے مقابلے مکمل، فرانس نے ناروے کو شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ سینیگال نے عراق کے خلاف فتح کے بعد ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی کی امیدیں برقرار رکھیں ہیں۔
بوسٹن میں فرانس نے ناروے کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر گروپ آئی میں مسلسل تیسری کامیابی سمیٹی۔
عثمان ڈیمبیلے نے ساتویں، بیسویں اور بتیسویں منٹ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی، جو فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ہیٹ ٹرک بھی بن گئی، جبکہ چوتھا گول ڈیزائرے دوئے نے انجری ٹائم میں اسکور کیا۔ ناروے کی جانب سے واحد گول تھیلو آسگارڈ نے کیا، ناروے کے کوچ نے میچ کیلئے ابتدائی الیون میں دس تبدیلیاں کیں تھیں۔
دوسری جانب ٹورنٹو میں سینیگال نے عراق کو پانچ صفر سے ہرال حبیب دیارا نے چوتھے منٹ میں برتری دلوائی، ، پاپ گیے کے دو جبکہ اسماعیلا سار اور ایلیمان ندیائے کے ایک گول نے کامیابی کو تاریخی بنا دیا۔
سینیگال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں پانچ گول کرنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی، جبکہ اس بڑی فتح کے بعد پری کوارٹر فائنل تک رسائی کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔