• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، عماد بٹ

عماد بٹ : فائل فوٹو
عماد بٹ : فائل فوٹو 

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا کہنا ہے کہ مجھ پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہے، قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے لاہور میں لگایا جائے گا۔

لاہور میں چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد بٹ نے کہا کہ جو ٹیم آسٹریلیا گئی وہی ٹیم آگے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلنے جائے گی، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ٹیم کے کیمپ، ٹکٹنگ، تمام معاملات چیئرمین پی سی بی دیکھیں گے۔

عماد بٹ نے کہا کہ محسن نقوی نے میری بات سنی، چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا آپ کا کام ہےکھیلنا میں آپ کے ساتھ ہوں، انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو دس، دس لاکھ روپے کے چیکس دیے، ہم نے کوچنگ کے لیے رولنٹ آلٹمینز کا نام دیا ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کے رُکن حنان شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے ہاکی کھلاڑیوں کے علاج کا وعدہ کیا ہے، پی سی بی میڈیکل پینل قومی ہاکی کھلاڑیوں کی فٹنس کے معاملات کو دیکھے گا، تمام کھلاڑیوں کو انعامی رقم دینے پر چیئرمین پی سی بی کے شکر گزار ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید