• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عماد بٹ پر پابندی کے بعد ہاکی کھلاڑیوں کا بائیکاٹ پر غور

عماد بٹ : فائل فوٹو
عماد بٹ : فائل فوٹو 

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی کے بعد کھلاڑیوں نے بائیکاٹ پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ کپتان عماد بٹ پر پابندی قبول نہیں، ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں عماد بٹ کے بغیر کئی کھلاڑی مصر نہیں جائیں گے۔

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ یکم مارچ سے مصر میں شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگا دی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا روانگی سے چار روز قبل ہاکی فیڈریشن کو فنڈز دیے گئے جب ٹیم آسٹریلیا پہنچی تو ہوٹل کی بکنگ کینسل ہوچکی تھی کرایہ بہت زیادہ مانگا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جتنی بھی فیڈریشن ہیں ان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے انہیں ہاکی کا بورڈ بنتا نظر آرہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید