اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج نے حملے کیے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے قصبے عرب سالم میں اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے۔
حملوں سے قبل اسرائیلی فوج کی جانب سے علاقے کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں کیے گئے یہ حملے حزب اللّٰہ کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔