کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ اس وقت ہوا جب پالے کیلے میں زمبابوے اور آئر لینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے نہ ہوسکا اور سابق چیمپئن آسٹریلیا کی امیدیں اس کے ساتھ ہی بہہ گئیں ۔میچ میں ایک بھی گیند نہ پھینکی جاسکی۔ 2021 میں چیمپئن بننے کے بعد ٹیم مسلسل تیسرے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک پہنچے میں ناکام رہی ہے۔ زمبابوے ایک پوائنٹ کی بدولت سپر ایٹ میں پہنچ گیا۔