• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور:"اپنے کرایہ دار کو جانو"سے متعلق آگاہی سیشنز کا انعقاد

بہاولپور(سٹی رپورٹر) سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے بہاولپور میں مکمل کئے جانے والے پراجیکٹ  "اپنے کرایہ دار کو جانو"کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں پنجاب اسمبلی کی طرف سے منظور کئے جانے والے عارضی رہائش پزیر افراد کی معلومات کا قانون 2015کے تناظر میں شروع کئے گئے اس پراجیکٹ کے ذریعے متعلقہ سٹیک ہولڈروں،پراپرٹی ڈیلرز،ہوٹل،ہوسٹل،گیسٹ ہاؤس،سرائے، گھروں کے مالکان و منیجرزاور کرایہ داروں کے علاوہ عام شہریوں میں اس قانون پر عمل درآمد کا شعور اجاگر کرنے کے لئے متعدد آگاہی سیشن منعقد کئے گئے جبکہ تربیت یافتہ رضا کاروں کی معاونت سے شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی میٹنگز منعقد کی گئیں جن میں 500 سے زیادہ افراد کو براہ راست اس قانون اور نیشنل ایکشن پلان کی جزئیات اور اہم نقاط بارے آگاہی دی گئی ۔ 
تازہ ترین