مدینہ منورہ(شاہد نعیم) ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت کے لیےاوقات کے نئے شیڈول کا اعلان کیاگیا ہے۔ ادارہ امورحرمین کا کہنا ہے ریاض الجنہ کے لیے نسک ایپ پر پیشگی بکنگ کرنا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ امورحرمین شریفین نے ماہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی ریاض الجنہ کی زیارت کے لیےاوقات کے نئے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔