بمبئی ( نیوز ڈیسک ) بھارتی حکام نے مشہور انڈسٹریلسٹ انیل امبانی کے پالی ہِل، ممبئی میں واقع لگژری رہائش ‘Abode’ کو ₹3,716.83 کروڑ کی مالیت میں ضبط کر لیا ہے۔ یہ قدم مالی بدعنوانی اور بنک فراڈ کے حوالے سے جاری تحقیقات کا حصہ ہے۔ پالی ہِل میں واقع 17 منزلہ پرتجمل رہائش ‘ جس کی قیمت تقریباً ₹3,716 کروڑ بتائی گئی ہے، کو کالادھن سفید کرنے کے قانون کے تحت فوری طور پر ضبط (attached) کیا گیا ہے۔ان کی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشن لمیٹڈ کے خلاف بنک قرضوں، مالی بے ضابطگیوں اور مبینہ فراڈ کی تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔ اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر ₹15,700 کروڑ سے زیادہ اثاثے ضبط کیے جا چکے ہیں۔ پراپرٹی پہلے بھی جزوی طور پر (₹473.17 کروڑ) ضبط ہو چکی تھی، اور اب پوری رہائش پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ بھارتی ایجنسی ای ڈی نے اپنے حکم کے تحت اس جائیداد کو کارروائی کا نشانہ بنایا ہے تاکہ ملزمان اثاثوں کی منتقلی، خرید و فروخت یا فروغ نہ کر سکیں۔ 66سالہ انیل امبانی کو اگلے دن تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔