• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں دبئی کے رہائشیوں نے 126 ارب درہم سے زائد کرایہ ادا کیا

دبئی (سبط عارف) دبئی میں رہنے والوں نے 2025کے دوران اپنے گھروں اور اپارٹمنٹس کے مالکان کو مجموعی طور پر 126.4ارب درہم (34.4 ارب ڈالر) سے زائد کرایہ ادا کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ یہ اعداد و شمار دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے ، جس کے مطابق سال بھر میں 13لاکھ 80ہزار سے زائد کرایہ معاہدے رجسٹر ہوئے، جو تعداد میں 6 فیصد جبکہ مالیت میں 17فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 5لاکھ 13ہزار سے زائد نئے کرایہ معاہدے کئے گئے، جب کہ 5لاکھ 14ہزار سے زائد معاہدوں کی تجدید ہوئی۔

دنیا بھر سے سے مزید