ریاض (شاہد نعیم)سعودی عرب نے 2025 میں 1.11 ٹریلین ریال (296 بلین ڈالرز) کی کل آمدنی ریکارڈ کی جبکہ مقابلے میں کل اخراجات 1.38 ٹریلین ریال (357.7 بلین ڈالر) تھے جس کے نتیجے میں تقریباً 270 بلین ریال (61.7 بلین ڈالر) کا بجٹ خسارہ ہوا۔سعودی وزارتِ خزانہ نے کہا کہ تیل کی آمدنی 606.54 بلین ریال (161 بلین ڈالر) تھی جبکہ غیر تیل آمدنی کل 05.28 بلین ریال (134.6 بلین ڈالر) تھی جس سے مسلسل تنوع کی کوششیں ظاہر ہوتی ہیں۔صرف چوتھی سہ ماہی میں سعودی عرب نے 94.85 بلین ریال (25.3 بلین ڈالر) کے خسارے کی اطلاع دی۔