کراچی (نیوز ڈیسک)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے مابین سرحد پر فائرنگ کے تبادلہ نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کو خطرہ میں ڈال دیا ہے ۔تھائی لینڈ کا ہمسایہ ملک پر جنگ بندی کا خلاف ورزی کا الزام، کمبوڈیا کی تردید،تھائی لینڈ کی فوج نے کہا ہے کہ منگل کے روز سرحدی علاقے میں کمبوڈیا کی افواج کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ تھائی لینڈ نے اپنے ہمسایہ ملک پر دسمبر میں طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ تاہم کمبوڈیا نے ’’کسی بھی ہتھیار کے استعمال‘‘ کی تردید کی ہے۔