• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی میں غزہ کے تین ہزار فلسطینیوں کیلئے اجتماعی افطار، عرب امارات کی انسانی امداد کا سلسلہ جاری

ابوظہبی (سبط عارف) ابوظہبی میں غزہ کے تین ہزار فلسطینیوں کیلئے اجتماعی افطار، عرب امارات کی انسانی امداد کا سلسلہ جاری ۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے ایمرٹس ہیومینیٹیرین سٹی میں 3 ہزار سے زائد فلسطینی مریضوں نے اجتماعی افطار میں شرکت کی۔ یہ افراد علاج کی غرض سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں، جن میں حالیہ فلسطینوں پر مسلط جنگ کے دوران اسرائیلی حملوں میں زخمی اور کینسر کے مریض شامل ہیں۔ حکام کے مطابق افطار کا مقصد، فلسطینیوں میں تنہائی کا احساس کم کرنا اور متاثرہ خاندانوں کو سہارا دینا ہے۔ ایمرٹس ہیومینیٹیرین سٹی میں روزانہ تقریباً 150 طبی معائنے کیے جاتے ہیں جبکہ 400 سے زائد فلسطینی بچوں کے لئے اسکول بھی قائم ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید