کراچی (نیوز ڈیسک) 2008 کی سزا کے بعد بھی ایپسٹین کو بینکوں اور ارب پتیوں کی پشت پناہی حاصل رہی، نابالغوں سے جسم فروشی کے جرم میں سزا کے باوجود نئی فائلز میں مالیاتی اداروں اور بااثر شخصیات کے روابط بے نقاب، جب تک یہ مالیاتی نظام و بااثر حلقے ایپسٹین کیساتھ جڑے رہے،اسے تحفظ، دولت اور اثر و رسوخ تک رسائی ملتی رہی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی تازہ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ بدنام فنانسر جیفری ایپسٹین کو2008 میں نابالغوں سے جسم فروشی کے جرم میں سزا ملنے کے باوجود برسوں تک بڑے بینکوں اور ارب پتی شخصیات کی عملی پشت پناہی حاصل رہی، جس کے باعث وہ مالیاتی اشرافیہ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔