صوابی کے پابینی گاؤں میں گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے باہر دھماکے کے نتیجے میں ایک طالبہ زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکا مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گرا کر کیا گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔