• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ داخلہ کی کراچی میں اہم ملاقات: چینی سرمایہ کاروں کے تحفظ و سہولتوں پر پیشرفت

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، چینی سرمایہ کاروں کو درپیش مسائل، سہولتوں کی فراہمی اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر نے چینی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ اس مقصد کے لیے جلد اسلام آباد میں ایک خصوصی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل اور کراچی میں مقیم چینی تاجروں کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

قومی خبریں سے مزید