• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’حضرت عیسیٰ ؑ نسل کشی کی حمایت نہیں کرتے‘: جے ڈی وینس کی تقریر کے دوران مظاہرین کا احتجاج

جے ڈی وینس — تصویر عالمی میڈیا
جے ڈی وینس — تصویر عالمی میڈیا

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی تقریر کے دوران مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی اور غزہ میں جاری جنگ پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جے ڈی وینس جارجیا میں منعقدہ ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس دوران متعدد بار مظاہرین نے انہیں روک دیا۔

مظاہرین نے اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اسے نسل کشی قرار دیا۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے نعرہ لگایا کہ حضرت عیسیٰ ؑ نسل کشی کی حمایت نہیں کرتے تھے۔

مظاہرین کے نعروں پر جے ڈی وینس نے جواب دیا کہ میں اتفاق کرتا ہوں، حضرت عیسیٰ ؑ نسل کشی کی حمایت نہیں کرتے، جس نے بھی یہ کہا وہ (حضرت عیسیٰ ؑ) یقیناً ایسا نہیں کرتے۔

بعد ازاں انہوں نے کہا کہ مظاہرہ کرنے والے کو صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہونا چاہیے، جنہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہ انتظامیہ ہیں جس نے اس مسئلے کو حل کیا۔

تقریر کے دوران ایک اور مظاہرہ کرنے والے شخص نے نعرہ لگایا کہ آپ بچوں کو مار رہے ہیں! آپ بچوں پر بمباری کر رہے ہیں۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ مظاہرین کا اشارہ غزہ میں جاری جنگ کی طرف تھا یا ایران کے ساتھ امریکی تنازع کی جانب۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید