• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معدنیات سکینڈل میں ان کا نام ہے نہ ضیا اللہ آفریدی کے الزامات سے ان کا دور دور تک کوئی تعلق،پرویز خٹک

پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ معدنیات سکینڈل میں ان کا نام ہے نہ ضیا اللہ آفریدی کے الزامات سے ان کا دور دور تک کوئی تعلق ہے اور نہ ہی انہوں نے کبھی محکمہ معدنیات کی فائلیں منگوائی ہیںبلکہ آج تک خود کو محکمہ معدنیات کے تمام معاملات سے کافی دور رکھا ہے تاکہ کوئی ان پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منرل پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے میڈیا کے سوال کے جواب میں ایک مرتبہ پھر واضح کیا کہ معدنیات سکینڈل میں سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے ان پر جو الزامات لگائے ان افراد سے ان کا دور دور تک کا واسطہ بھی نہیں ہے نہ ہی معدنیات سکینڈل میں انہوں نے محکمہ معدنیات سے فائلیں منگوائی ہیں اور آج تک محکمہ معدنیات سے اپنے آپ کو دور رکھا ہے تاکہ کوئی ان پر انگلی نہ اٹھا سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پہلی مرتبہ معدنیات کیلئے سائنسی خطوط پر نظام متعارف کرا رہے ہیں اور پرانا طریقہ کار تبدیل کر دیا۔  
تازہ ترین