کوئٹہ(سٹی ڈیسک)یوم آزادی کے سلسلے میں ضلعی ڈویژنل اور صوبائی سطح پر مختلف شعبوں میں منعقدہ مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لورالائی نے بھر پور شرکت کی اور شاندار کامیابی حاصل کیں کالج کی تھرڈ ایئر کی طالبہ زرافشاں منان نے انگریزی کی تقریری مقابلہ میں صوبہ بھر کے مقابلے میں تیسری پوزیشن فرسٹ ایئر کی طالبہ صبیحہ اشرف نے اردو تقریری مقابلہ میں صوبے بھر میں پہلی جبکہ کالج کی طالبات زارا شفیق اور طوبیٰ خان پر مشتمل ٹیم نے صوبہ بھر میں کوئز مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی کالج کی پرنسپل مسز سنجیدہ الماس نے کالج کی طالبات کی شاندار کامیابی پر بھر پور مسرت کااظہار کرتے ہوئے ان کامیابیوں کا سہراکالج کی بزم ادب کی انچارج اور وائس پرنسپل روبینہ کنول اور ان کے ساتھی اساتذہ کے نام کیا اور مقابلے میں شریک طالبات کی بھر پور محنت اور بچیوں کے والدین کی بھر پور پذیرائی کی انہوں نے ان کامیابیوں کو لورالائی کے عوام کی تعلیم دوستی قرار دیتے ہوئے اہلیان لورالائی کو ان کامیابیوں پر مبارکباد دی اورامید ظاہر کی ہے کہ کالج کی طالبات آئندہ بھی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہیں گی۔