• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: سڑک کنارے کھڑی گاڑی سے لاش اور پولیس اہلکار کی وردی برآمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر سڑک کے کنارے کھڑی گاڑی سے لاش ملی ہے۔

پولیس نے گاڑی سے ملنے والی لاش کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں ایک سب انسپکٹر طاہر کی وردی بھی ملی ہے، کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاش سب انسپکٹر کی نہیں اور نہ مرنے والے کا تعلق پولیس سے ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کا تعلق دھرم پورہ کے علاقے سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید