• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیئر اسٹارمر نے ایران جنگ میں امریکا کا ساتھ نہیں دیا: ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں مستعفی ہونے والے برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ کیئر اسٹارمر پیارے آدمی ہیں اور میرے دوست جیسے ہیں لیکن نیٹو اور ایران کی جنگ کے معاملے میں انہوں نے امریکا کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، لیکن انہیں دو مسائل درپیش تھے پہلا توانائی اور دوسرا امیگریشن اور جرائم کا۔

امریکی صدر نے کہا کہ کیئر اسٹارمر نے توانائی اور امیگریشن کے مسائل میں اپنے آپ کو بہت بری طرح سے نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید