سرگودھا(نامہ نگار)سیشن کورٹ سرگودھا میں دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ریہرسل کی گئی ۔سرگودھا سیشن عدالتوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی آمد اور پولیس کی کارکر دگی کا جائز ہ لینے کے لئے ریہرسل کی گئی، ہنگامی طور پر اطلاع دی گئی کہ 3دہشت گرد سیشن کورٹ میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم سی ٹی ڈی کے مقام اور حساس ادارے موقع پر پہنچ گئے، دہشت گردوں نے ریہرسل کے دوران ایک اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس پر کارروائی کی گئی اور تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ان کے چہروں پر کپڑے ڈال کر انہیں نامعلوم مقام پر پہنچا دیا گیا ۔ریہرسل کے دوران مقامی پولیس تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی، سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی گئی دہشت گردی کی ریہرسل کے باعث سیشن کورٹ میں مقدمات کی پیروی کے لئے آنے والے سائلین خوف زدہ ہوکر عدالتوں سے چلے گئے ۔