• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ صورتِحال میں روس سے مشاورت و ہم آہنگی خاص اہمیت کی حامل ہو گی: عباس عراقچی

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو
ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹو

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِحال میں روس کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی خاص اہمیت کی حامل ہو گی۔

پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔

ماسکو میں میڈیا سے گفتگو عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بہرحال مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی، لیکن امریکی مؤقف کے باعث گزشتہ دور کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات اور غلط طرزِ عمل پیشرفت کے باوجود مقاصد حاصل نہ ہونے کی وجہ بنے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ضروری تھا کہ پاکستانی دوستوں کے ساتھ مشاورت کریں تاکہ موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیا جا سکے۔

عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ روسی دوستوں کے ساتھ جنگ سے متعلق پیش رفت اور موجودہ صورتِ حال پر مشاورت اور جائزے کا مناسب موقع ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی آج ماسکو میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید