• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈاکٹر کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی درخواستِ ضمانت خارج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لاہور ہائی کورٹ نے خاتون ڈاکٹر کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم اسرار مجید کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

 کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس وحید خان نے کی۔

سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم پیش ہوئے، جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایک نجی اسپتال میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا اور نوکری سے نکالے جانے کے بعد اس نے ایک گارڈ کے ساتھ مل کر خاتون ڈاکٹر کے گھر کے واش روم میں کیمرے نصب کیے۔

ایف آئی اے کے وکیل کے مطابق ملزم نے نازیبا ویڈیو بنا کر خاتون ڈاکٹر سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا، ملزم کو خاتون ڈاکٹر کے بیٹے کی درخواست پر گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم گزشتہ 10 ماہ سے جیل میں ہے اور اصل حقائق کا تعین ٹرائل میں ہو گا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم کا عمل سنگین نوعیت کا ہے اور وہ ضمانت کا مستحق نہیں، جس کے بعد درخواستِ ضمانت مسترد کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید