جنگ……
یہ جنگ کون جیتے گا؟ میں نے پوچھا۔
ڈوڈو نے گہرا سانس لیا۔
پھر وہی سوال مجھ سے کیا،
تمہارے خیال میں یہ جنگ کون جیتے گا؟
میں نے سوچ کر جواب دیا،
اگر ایک ملک نے دوسرے کی فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا،
اس کی قیادت ختم کردی،
اس پر قبضہ کرلیا، تو شاید وہ جیت جائے۔
لیکن اگر دوسرے نے پہلے کے جہاز گرا دیئے،
اس کی بحریہ کو ختم کردیا، اس کے فوجی مار دیئے، تو پھر وہ جیتے جائے گا۔
ڈوڈو نے کہا، میرے دوست، جنگ صرف لڑی جاتی ہے۔
اس میں جیت کسی کی نہیں ہوتی۔