• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں گرفتار ملزم نے خنجرحملوں کا اعتراف کرلیا

Rawalpindi Accused Arrested Attack Women With Khanjir
راولپنڈی میں گرفتار ملزم نے خواتین پر خنجر حملوں کا اعتراف کرلیا۔ 4سے 5انچ کا تیز دھار آلہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ڈی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج لڑکی نے بھی ملزم کو شناخت کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے راولپنڈی میں خواتین پر خنجر سے حملہ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 4روز قبل زیر حراست لیے گئے 24سالہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے محمد علی نامی ملزم کو بڑین سے 4روز قبل گرفتارکیا، گرفتارہونے والےچوبیس سالہ شخص کا قدساڑھے پانچ فٹ ہے ، گرفتار شخص کی خاکے سے مشابہت ہے، ملزم کی شناخت پریڈ کرائی گئی، کچھ خواتین نے پہچان لیا ،کچھ نے کہا یہ وہ شخص نہیں ۔

ڈی ایچ کیو میں زیر علاج زخمی لڑکی نے بھی ملزم کو پہچان لیاہے۔ زیر حراست 24سالہ ملزم نے خواتین پر حملوں کا اقرار کرلیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ناڑا مٹورکہوٹہ کا رہائشی ہے اورنفسیاتی مریض ہے ۔ملزم نے جذبات میں آکر حملے کیے ۔

ملزم راولپنڈی میں کمپیوٹر کورس کررہاہے، ملزم کی ماں بچپن میں انتقال کرگئی تھی، والد نے دوسری شادی کرلی، ملزم سے مزیدتفتیش کی جارہی ہے، جسمانی ریمانڈ کے لیے آج شام یا کل صبح عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
تازہ ترین