کتابیں ……
ڈوڈو نے مجھے اپنے والد کا کتب خانہ دکھایا۔
بلا مبالغہ اس میں ہزاروں کتابیں تھیں۔
نایاب کتابیں۔ آئوٹ آف پرنٹ کتابیں۔ نئی کتابیں۔
انکل کا گزشتہ ماہ انتقال ہوگیا تھا۔
اب ڈوڈو اس ذخیرے کو فروخت کرنا چاہتا تھا۔
انکل کب سے کتابیں جمع کررہے تھے؟ میں نے پوچھا۔
چالیس بیالیس سال سے، ڈوڈو نے بتایا۔
ان میں سے کتنی کتابیں انہوں نے پڑھی ہوں گی؟ میں نے جاننا چاہا۔
ڈوڈو نے کہا، وہ آخری وقت تک کتابیں جمع کرتے رہے۔
کہتے تھے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد سکون سے پڑھوں گا۔
لیکن اس سے پہلے ان کا انتقال ہوگیا۔