• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیخلاف اسرائیل اور امریکا کی کارروائی غیراخلاقی اور غیرقانونی ہے، عمان

عمانی وزیر خارجہ بدر السعیدی(فائل فوٹو)۔
عمانی وزیر خارجہ بدر السعیدی(فائل فوٹو)۔

عمانی وزیر خارجہ بدر السعیدی نے کہا ہے کہ ایران کیخلاف اسرائیل اور امریکا کی کارروائی غیراخلاقی اور غیرقانونی ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ایران کی اپنے ہمسایوں کے خلاف جوابی کارروائی بھی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ 

عمانی وزیر خارجہ بدر السعیدی نے تمام فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

انکا کہنا تھا کہ فریقین جنگ بندی کر کے فوری طور پر سفارتکاری کی طرف واپس لوٹیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید