• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ماں نے 13 سالہ بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی شہر بنگلورو میں 40 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنی 13 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی شناخت سورنا کے نام سے ہوئی ہے، سورنا اور اس کی بیٹی کی لاش کل 11 بجے دن ان کے گھر سے برآمد ہوئی، مشتبہ خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تھی۔

ابتدائی فارنزک تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر پہلے اپنی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں خود اپنی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے اس معاملے میں 2 الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں، 1 مقدمہ خاتون کے شوہر چندر شیکھر کی شکایت پر درج کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بیوی پر بیٹی کے قتل کا الزام لگایا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ سورنا کے بھائی منجوناتھ کی شکایت پر درج کیا گیا ہے جس میں اُنہوں اپنی بہن کی موت کے حالات پر سوال اٹھائے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مزید فارنزک رپورٹس اور اہلِ خانہ کے بیانات سے واقعے کی اصل وجوہات سامنے آنے کی توقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید