• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کا ایران کو 5 لاکھ ڈالرز امداد فراہم کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
 — فائل فوٹو

امریکا اور ایران کے درمیان 14 روزہ جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار  رہنے کی وجہ سے جنوبی کوریا نے ایران کو انسانی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہ امداد متاثرہ علاقوں میں صورتِ حال کو بہتر بنانے میں مدد دے گی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایران کو 5 لاکھ ڈالرز کی امداد انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایران جنگ میں اب تک 3 ہزار 300 سے زیادہ افراد شہید ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوبی کوریا نے لبنان کو 2 ملین ڈالرز کی امداد بھیجی تھی جسے اسرائیلی حملوں کے بعد بڑی تباہی کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید