چین اور روس کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات، امریکا ایران تنازع، ایشیا پیسیفک صورتحال اور یوکرین بحران پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ موجودہ صورتحال شدید اتار چڑھاؤ کا شکار ہے، یکطرفہ بالادستی کے منفی اثرات بڑھ رہے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہون نے کہا کہ چند ممالک روس اور چین کو محدود کرنے کے لیے ’’چھوٹے گروہ‘‘ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔