• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت میں تباہ ہوئے امریکی لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنیوالا صحافی زیرِ حراست

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کویت میں امریکا کے تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کرنے والے صحافی کو حراست میں لے لیا گیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق کویتی صحافی احمد شہاب نے 6 ہفتے پہلے کویت سٹی میں امریکی فورس کے تباہ ہوئے لڑاکا طیارے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ نے کہا ہے کہ صحافی پر جھوٹی خبر پھیلانے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزامات مبہم اور وسیع نوعیت کے ہیں جنہیں آزادانہ کام کرنے والے صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید