قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہےکہ چوہدری نثار ناکام ترین وزیرداخلہ اور ذہنی بیمار آدمی ہیں، ان پر تبصرہ کرکے خود ذہنی بیمار لگوں گا۔
اپوزیشن لیڈر خورشید نے لیجنڈ کرکٹر حنیف محمد کے انتقال پر انکےگھر جاکر انکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ یہ الزام غلط ہے کہ پیپلزپارٹی نے کسی کے لیے رابطہ کیا ہے اور ذہنی لوگوں کی باتوں کا کیا کہنا ہے، چوہدری نثار کی توجہ دہشت گردوں کی طرف نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ چوہدری نثار کےپاس پریس کانفرنس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے، ملک میں اتنے بڑے بڑے واقعات ہوئے ہیں لیکن چوہدری نثار کہیں نہیں جاتےہیں، وزیراعظم کو چوہدی نثار کے الزامات کا نوٹس لینا چاہیے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بات کروں گا اور چوہدری نثار کی توجہ دہشت گردوں کی طرف نہیں بلاول اور ایان علی کے ٹکٹوں کی طرف ہے۔