کیلوریز……
میں کھانے پینے میں کیلوریز کا حساب رکھتا ہوں،ڈوڈو نے افطار میں
سموسہ کھاتے ہوئے انکشاف کیا۔
اس سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ میں نے پوچھا۔
فرض کیا کہ ہماری خوراک میں دو ہزار کیلوریز ہوں
اور ہم صرف ایک ہزار کیلوریز برن کریں
تو ہمارا وزن بڑھ جائے گا، ڈوڈو نے بتایا۔
تم کب سے یہ حساب کتاب رکھ رہے ہو؟ میں نے سوال کیا۔
تین ماہ سے، ڈوڈو نے جواب دیا۔
پھر کیا نتیجہ نکلا؟ میں نے جاننا چاہا۔
ڈوڈو نے اپنی توند سہلاتے ہوئے کہا،
اب تک ایک لاکھ سترہ ہزار کیلوریز خسارے میں جارہا ہوں۔