کراچی میں اختلاف کرنے والوں کا سکھر میں اتفاق ہو گیا۔۔۔ سکھر شہر سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے والی متحدہ قومی موومنٹ شہر کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کے حق میں دستبردار ہو گئی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے ضلع کے تمام نشستوں پر بلا مقابلہ کامیابی حاصل کرلی ہے
پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ ،میئرکےلیےپیپلزپارٹی کے امیدوار ارسلان اسلام شیخ نے متحدہ قومی موومنٹ سکھر کے ڈسٹرکٹ آفس میں ڈسٹرکٹ انچارج شہزادہ گلفام ،رکن سندھ اسمبلی دیوان چند چاولا سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد نعمان اسلام شیخ اور شہزادہ گلفام نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ سکھر کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوگئی ہے جبکہ شہر اور شہریوں کی بہتری کے لئے دونوں جماعتوں نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر نعمان اسلام شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اکثریت کے باوجود ایم کیو ایم کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتی ہے۔